دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک و قوم کی بقا کی جنگ ہے، پروفیسر رانا منور خاں

فیصل آباد: ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر رانا منور خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک و قوم کی بقا اور ترقی خوشحالی کی جنگ ہے جس میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنمنٹ ملت ڈگری کالج غلام محمدآباد میں انسداد دہشت گردی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اساتذہ او ر طلبہ کو معاشرے میں انتہا پسندی کا فروغ روکنے کیلئے آگے آنا ہو گا۔

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر منیر جہاں ملک نے کہا کہ تعلیمی عمل کا مقصد انسان کو طاقت کے بجائے دلیل سے اپنی بات پہنچانے اور منوانے کا سلیقہ عطا کرنا ہے ۔طلبہ کو قانون کی عملداری کی اہمیت کا ادراک ہونا چاہیے۔ سیمینار سے پروفیسر حافظ امین الرحمن ساجد، پروفیسر محمد مسعود اختر اور پروفیسر سجاد رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔

GM Abad College Seminar

GM Abad College Seminar