دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار شاندار ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی گیریژن کادورہ کیا اور گیارہویں انفنٹری ڈویژن کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگوں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انفنٹری نے بے مثال کارکردگی دکھائی اور کھیم کرن اورحسینی والاسیکٹرمیں کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے پاک فوج کے جوانوں،افسران نےمادروطن کےدفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دیں جب کہ دفاع وطن کےلیے بری فوج کی قربانیاں بےمثال ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کردار ہے۔