دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے، روحیل اصغر

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور کی صدر روحیل اصغراور جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ د ہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے۔

پاک افواج، پولیس، سکیورٹی اداروں اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد سے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگے گی، آپریشن ردالفساد بلا امتیاز رنگ و نسل کیا جا رہا ہے، دہشت گردکا کوئی مذہب اور کوئی جغرافیائی شناخت نہیں ہوتی معصوم لوگوں کی ذندگیوں سے کھیلنے والا صرف دہشتگرد ہی کہلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم پاکستان ،آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ساجدہ ملک نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن واحد قومی جماعت ہے، جس نے خواتین کو ہر شعبہ میں نمائندگی دی چاہے۔

خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے،خواتین کو مساوی حقوق دینے سے ہی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

دین اسلام خواتین کو با اختیار بنانے اور مساوی حقوق دینے پر زور دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت سمجھتی ہے کہ خواتین کو عملی میدان سے دور رکھ کر ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔

sajidalmalikpmln@gmail.com
03124828367