بھارتی وزیر دفاع کی جنگی دھمکیاں تشویشناک ہیں‘ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی وزیر دفاع کی جنگی دھمکیوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے کہا ہے کہ یہ بھارت کی دو رخی پالیسی ہے کہ ایک طرف نیپال میں پاکستانی مشیر خارجہ اور بھارتی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے اعلانات کر رہے ہیں۔

امریکہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ملاقات کیلئے بھی پرامید ہیں مگر بھارتی وزیر دفاع پٹھانکوٹ واقعہ کی آڑ لے کر پاکستان کیخلاف سخت ترین زبان استعمال کرتے ہوئے کھلم کھلا جنگ کی باتیں کر رہے ہیںجو قابل مت ہی نہیں بلکہ تشویشناک بھی جسے مقتدر حلقوں کی جانب سے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ مودی حکومت دنیا دکھاوے کی ملاقات و مذاکرات کی پالیسی پر گامزن ہے اسلئے ہمارے حکمرانوں کو بھارت سے بہتر تعلقات کی یکطرفہ خواہش سے رجوع کرکے بھارت کو اسی کے لہجے میں جواب دینے کی ٹھوس پالیسی طے کرنی چاہیے اور مودی سرکار پر واضح کرنا چاہیے کہ وہ پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے آنیوالی پاکستانی ٹیم سے تعاون کرے اور بلاوجہ الزام تراشی سے گریز کرے تاکہ دوطرفہ کشیدگی کی فضا کم ہو اور کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات پر دوطرفہ مذاکرات کی راہ ہموار ہو۔