دہشتگردی کیخلاف تمام ممالک کو مشترکہ لڑائی لڑنا ہو گی : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف برسلز دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کسی ایک ملک یا قوم کا خطرہ نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ طور پر لڑنا ہو گا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے برسلز دھماکوں کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں، دہشتگردی کسی ایک ملک یا قوم کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل اور دنیا سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مشترکہ طور پر لڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب دہشتگردی اور معصوم لوگوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا۔