دہشت گردی ملک کی پہچان بن چکی جبکہ کرپشن ‘ یہاں کا قومی نشان بنتا جا رہا ہے۔ میاں فرخ حبیب

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی کے صدر ڈاکٹر اسد معظم ‘ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب ودیگر رہنما مون خیال کاسترو’ حسن نیازی’ شیخ شاہد جاوید ‘ لطیف نذر اور اظہر نسیم نے یوم وفات حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر کہا ہے کہ قائداعظم نے جن مقاصد کے لیے برصغیر میں الگ ملک حاصل کیا تھا ‘ نااہل ‘ چور’ کرپٹ اوربزدل حکمرانوں نے ان تمام مقاصد کو پس پشت ڈال کر اس پیارے وطن کاحلیہ بگاڑ دیا ہے۔

دہشت گردی اس ملک کی پہچان بن چکی جبکہ کرپشن ‘ یہاں کا قومی نشان بنتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت قائداعظم نے ایک بھی گولی یا تلوار چلائے بغیر فرنگی سامراج سے الگ خطہ اس لیے حاصل کیا تھا کہ یہاں کے مسلمان مکمل آزادی کیساتھ زندگی گزار سکیں۔

آزادی تو ہمیں مل گئی مگر مفاد پرست حکمرانوں نے عوام کو بین الاقوامی سودی نظام کے حامل اداروں کا غلام بنا دیا’ آج حالت یہ ہے کہ چند ماہ بعد پیدا ہونے والا بچہ بھی لاکھوں روپے کا مقروض پیدا ہو رہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہر دور میں گندی حکمرانی دیکھنے کو ملی مگر موجودہ حکمران تو اپنے ساتھ گند ہی گند چمٹائے ہوئے ہیں آج ہم بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز سے گند صاف کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانا پڑا تو ضرور جائیں گے۔