دہشت گردی ختم اور معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ڈیووس (جیوڈیسک) عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا دہشت گردوں کیخلاف کامیاب جنگ لڑ رہے ہیں اور اب دہشت گرد بھاگ رہے ہیں۔

بھاگتے ہوئے دہشت گردوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کو معیشت، توانائی بحران سمیت دہشت گردی جیسے تینوں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت خطے کو بھی فائدہ ہو گا۔

ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی محاذ پر بھی بڑی کامیابی ملی ہے۔

بے روزگاری میں کمی اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر بہتری آ رہی ہے اور معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔