دہشت گردی میں ملوث عناصر کیلئے کوئی معافی نہیں : وزیر اعلی بلوچستان

Sanaullah Zehri

Sanaullah Zehri

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا صوبے میں امن و امان کا قیام ان کی خواہش ہے جو عوام کا دیرنہ مطالبہ بھی ہے۔

امن، صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی بینادی ترجحات میں شامل ہیں۔ صوبے میں دہشت گردی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا تاہم وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے مزاکرات کے دروازے ہمیشہ کھولیں ہیں۔

بیرون ملک بیھٹے چند لوگ بلوچستان کے نوجوانوں کو ورغلانا بند کریں۔ وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی کے لیے وہ بذات خود ہسپتالوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سول ہسپتال میں مشینری کی خرابی کا بھی انہیں علم ہے۔ جلد ہی تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اس سے قبل ہزار گنجی ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ ٹرمینل پر 30 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جبکہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہو گا۔