دہشتگردی کیخلاف پاکستان سے تعاون کریں گے :امریکہ

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ میں ناحق خون بہا کر ایک بار پھر انسانیت کو للکارا ہے ، ہم پاکستان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں کہ امریکہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور امریکی عوام پاکستان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی کوئٹہ میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک بار پھر مل جل کر دہشت گردوں کے خلاف مربوط طریقے سے آپریشن کریں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس غم کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا ایسے حملوں سے دہشتگردوں کو شکست دینے کا مشترکہ عزم مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے چکا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت تمام اتحادیوں کا ساتھ دیں گے۔ دہشت گردوں نے جمہوریت کے دو اہم ستون عدلیہ اور میڈیا کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مدد کو تیار ہیں۔