دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی سفیر

Dr Ishrat Ul Ebad And Richard Olson

Dr Ishrat Ul Ebad And Richard Olson

کراچی (جیوڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ دنیا پاکستان میں مضبوط جمہوریت دیکھنا چاہتی ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں میں پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی مثبت سوچ کو پذیرائی دینا ہوگی کیونکہ پاکستان نے دنیا کو پر امن بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں جب کہ ضرب عضب کی کامیابی سے امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے اور دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے۔

گورنر سندھ سے گفتگو میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان میں مضبوط جمہوریت دیکھنا چاہتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب کہ سیکورٹی کی بہتر صورتحال سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔