دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون، شاہ سلمان کے شکر گذار ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump and Shah Salman

Donald Trump and Shah Salman

ریاض (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندوں کی مالی معاونت روکے جانے کے سے متعلق سعودی عرب کی خدمات پر شاہ سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

ریاست اوھایو کے سنیناٹی شہر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ انتہا پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والے تمام سرچشموں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں ریاض کی میزبانی میں منعقد ہونے والی پچاس ممالک کی سربراہ کانفرنس دہشت گردی کو شکست دینے کا تاریخی موقع فراہم کیا ہے۔

ایران کی دہشت گردی کی معاونت پر مبنی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کے معاونت کار اپنے بدترین اعمال انجام دے رہے ہیں۔

قبل ازیں منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلیفون کیا۔ انہوں نے خلیجی ممالک کے درمیان وحدت کو برقراررکھنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں خلیجی ممالک کو مل کر اپنی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

ٹرمپ نے شاہ سلمان کو ٹیلیفون ایک ایسے وقت میں کیا جب قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان سفارتی کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ سعودی عرب سمیت سات ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔