دہشت گرد تنظیم فیتو صرف ترکی کے لیے ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے: صدر ایردوان

 President Erdogan

President Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر ایردوان نے تنزانیہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی جانب سے برسر اقتدار حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی جسے عوام نے ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس تنظیم نے انسانی امداد، تعلیم اور تجارت کی آڑ میں دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنے لیے جگہ بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنزانیہ میں ابھی بھی اس تنظیم کے مختلف ونگز موجود ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ اس تنظیم کے خلاف مشترکہ طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا اس تنظیم سے منسلک باغیوں نے ایف سولہ قسم کے طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سے حملے کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دنیا پانچ ممالک سے زیادہ بڑی ہے اور دنیا کے 193 ممالک کو ان پانچ ممالک کا محتاج نہیں بنایا جا سکتا۔