دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں: آرمی چیف

Qamar Javed Bajwa

Qamar Javed Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اعلی سطح اجلاس ہوا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی، پاک افغان سرحد پر سیکورٹی انتظامات میں اضافہ مشترکہ دشمنوں سے مقابلے کے لیے ہے۔ دہشتگرد کسی رنگ و نسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں۔

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کوششیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت ہر صورت روکی جائے گی اور اس کے لیے افغان سیکورٹی فورسز کیساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔