دہشت گرد ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے۔ قاری سجاد تنولی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی، مفتی عبدالقادر جعفر، علامہ نور الرحمن رحمانی، علامہ روشن دین الرشیدی نے ٹریفک پولیس کے جوانوں شکیل اور کامران کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف، کراچی کور کمانڈر نوید مختار کی جانب سے آئی جی سندھ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی اور پولیس فورس کی قربانیوں کو سراہا جانا ایک احسن اقدام ہے۔ مگر افسوس آئی جی سندھ کے بیان کے بعد کراچی شہر میں دو ٹر یفک پولیس اہلکاروں کا قتل لمحہ فکریہ ہے۔

دہشت گرد ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے اور اسنیپ چیکنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔ آخر میں پاکستان یکجہتی کے علماء کا شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین صبر و جمیل کی دعائیں کی۔