دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، فرانسیسی صدر

French President

French President

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسو اولاندنے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، دہشت گردوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔

فرانسو اولاندنے کہا کوئی دہشت گرد اگر فرانس میں بھی پید اہوا ہوگا تو اس کی شہریت ختم کردی جائے گی، جبکہ شام میں جاری آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔سرحدوں کو محفوظ بنانے اور اسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کے لیے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ملک میں نافذ ہنگامی حالت کو مزید تین ماہ کیلئے بڑھایا جائے گا۔