دہشت گرد اسلام آبار کی سرپرستی میں پل رہے ہیں جب کہ درود و سلام والے لوگ جیلوں میں بھرے جا رہے ہیں،زبیر صدیقی ہزاروی

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام آبار کی سرپرستی میں پل رہے ہیں جب کہ درود و سلام والے لوگ جیلوں میں بھرے جا رہے ہیں، ہم میڈیا و صحافی حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ مہربانی وفاقی نمائندوں سے یہ پوچھیں کہ ان کے نزدیک دہشت گردی کی تعریف کیا ہے؟ کیا حکومت نام نہاد جہاد نما فساد کے ماننے والوں کی سرپرستی سے پیچھے ہٹ گئی کہ وہ درود و سلام پیروکاروں کو دہشت گردی کا لیبل لگا رہی ہے؟کیا نواز شریف بھول گئے کہ کسی زمانے میں وہ خود بھی جمعیت علماء پاکستان میں شمولیت کے خواہش مند تھے جو کہ ایک مذہبی و سیاسی جماعت تھی؟ ناموس رسالتۖ کا مسئلہ مذہبی قوتوں کے لئے ریڈ لائن ہے یعنی اس لائن کو چھونے کی کوشش بھی کسی ایٹمی دھماکے سے کم نہیں ہوگی، اگر غازی صاحب کو قانون تقاضے پورے کرتے ہوئے دن دہاڑے پھانسی کا اعلان کیا جاتا تو ہم دیکھتے کہ غازی صاحب کی شہادت کیسے ہوتی ہے۔

انجمن طلبہ اسلام بن قاسم ٹائون او ربزم حسینیہ کے مشترکہ پلیٹ فارم سے منعقدہ دفاع ناموس رسالتۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ مسلسل افسوس اس امر پر ہے کہ دو جماعتیں اپنے غنڈوں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ کرتی ہیں اور ان کے کسی ایک فرد پر بھی دہشت گردی کا الزام نہیں لگایا گیا مگر ملک بھر کے عاشق رسول ۖ جب اپنے عشق رسول ۖ کے اظہار کے لئے سڑکوں پر آئے تو فرعونیت سے بھرپور حکومت نے سینکڑوں عاشقوں کو پابند سلاسل کردیا اور ا ن کے جذبات کو دہشت گردی کا نام دے دیا،حکومت نے عوام کے دلوں سے اپنے لئے ہمدردی کے سارے جذبات ختم کردیئے ہیں، ہ دفاع ناموس رسالتۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہل سنت بن قاسم ٹائون کے رہنما علامہ قاری محمد رمضان قادری نے کہا کہ اہل سنت میں اس وقت قیادت کا فقدان ہے اورآج مولانا شاہ احمد نورانی کی عظیم شخصیت کی کمی محسوس ہورہی ہے،غازی ممتاز قادری کی شہادت نے ہماری آنکھیں کھول دی ہیں ، نظام مصطفی ۖکی راہ ہموار ہو رہی ہے، دفاع ناموس رسالتۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ ناظم پنجاب ضیاء نورانی کو چھ دن سے زائد ہوچکے ہیں گرفتار کئے گئے، انجمن طلبہ اسلام بیس مارچ کے دن پورے ملک میں احتجاج کرے گی، بیس مارچ کے دن کراچی میں درگاہ عالم شاہ بخاری سے کراچی پریس کلب تک ناموس رسالتۖ مارچ کرینگے اور تمام سنی جماعتوں کے دست و بازو بنیں گے۔