دہشتگردوں کیخلاف عالمی برادری سے تعاون پرتیار ہیں، نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ویلیٹا (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ داعش سمیت تمام دہشت گردوں سے نمٹنے کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کو مالٹا کے تاریخی شہر برگو میں متشدد انتہا پسندی سے متعلق دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

سیشن سے خطاب میں انہوں نے داعش اور دیگر غیر ملکی دہشت گردوں سے نمٹنے کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی اور اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی رہنماؤں کو عسکریت پسندی پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ پاکستان کے تعاون سے بھی آگاہ کیا۔