حویلی لکھا کی خبریں 29/3/2016

Youth Parlimenat Punjab ki taraf sa Shohda ka liy Shama Roshan Haveli Lakha

Youth Parlimenat Punjab ki taraf sa Shohda ka liy Shama Roshan Haveli Lakha

حویلی لکھا: دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں معصوم بچوں کو شہید کرنے،مائوں کی گودیں اجاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امید کرتی ہے کہ امن پاکستان کا مقدر بنے گا۔یوتھ پارلیمنٹ پنجاب کے عہدیداران کی طرف سے شہیدوں کی یاد میں شمع روشن کی جانے کی تقریب میں،خاور عباس،شاہ زیب نوید، بہادر شیرازی، پیر سہیل بودلہ سمیت مقررین کا خطاب۔ تفصیل کے مطابق۔دہشت گردوں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ،معصوم بچوں، خواتین اور ضعیف العمر بزرگوں کو شہید کر کے پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی ہے مگر دہشت گردوں کی ایسی کاروائیاں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں کیونکہ پاکستانی قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آخری دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ پیچھا کیا جائے گا اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔گلشن اقبال پارک لاہور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوتھ پارلیمنٹ پنجاب کے زیر انتظام جناح پارک حویلی لکھا میں شمع روشن کی گئیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ،خاور عباس،صدر یوتھ پارلیمنٹ پنجاب،سنئیر نائب سدرو اردو کے نامور شاعرشاہ زیب نوید،نائب صدر،بہادر علی شیرازی،جنرل سیکرٹری،پیر سہیل بودلہ،سیکرٹری اطلاعات،شاہ زمان،ایڈوائزر،راشد کھوکھر،کوارڈئینٹراوکاڑہ،سید کامل نصرت،راہنماء پی ٹی آئی،میاں ظفر یسین وٹو اور ملک غضنفر علی کھوکھر نے کہا کہ دہشت گرد وں کے خلاف جاری ضرب غضب آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف انکا نیٹ ورک توڑدیا ہے بلکہ اکثریتی مار دیے ہیں جو پاک فوج کا بہت برا کارنامہ ہے اکا دوکا اکھڑے قدموں سے قوم کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر پاکستانی قوم ڈرنے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کر چکی ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کو ملک سے بھگا کر دم لے گی اور ہر طرف امن کی فضاء قائم ہونے تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی لکھا: نذرانہ نہ دینے پر واپڈا ملازمین نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا۔جواں لڑکیوں سے بدتمیزی۔چھتوں اور کمروں کی تلاشی،دس سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد۔جاتے ہوئے بلاوجہ میٹر اتار کر لے گئے اور مقدمہ درج کروا دیا۔درخواستیں واپس نی لیں تو بچوں پر بھی مقدمات کی دھمکیاں۔مجھے انصاف دیا جائے واپڈا ملازمین نے ظلم کی انتہاء کرتے ہوئے نہ صرف کسی وجہ کے میٹر اتارا ہے بلکہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بی پامال کیاہے۔کوثر بی بی۔دریافت کرنے ایس ڈی او واپڈا نے فون ماتحت ملازم کو دے دیا۔تفصیلات کے مطابق۔محلہ جنڈی حویلی لکھا کی رہائشی خاتون کوثر بی بی صدر خواتین ونگ ،پاکستان پیپلز پارٹی محلہ جنڈی حویلی لکھا نے ،وفاقی وزیر پانی و بجلی،چوہدری عابد شیر علی،ڈائریکٹر ایف آئی اے،چیف واپڈا لاہور کو دی جانے والی درخواستوں میں الزام لگایا ہے کہ گذشتہ دنوں ضروری کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھی اور میری جوان بیٹی اور بہوئیں خانہ داری میں مصروف تھی کہ اچانک،لائن سپرئینڈنٹ ساجد،اے ایل ایم ،ارسل ،میٹر انسپکٹر اسرار شاہ کئی ساتھیوں سمیت دروازہ کھٹکھٹائے بغیر گھر میں داخل ہو گئے اور گھر کی چھت و کمروں کی تلاشی لینے لگے بیٹی کے پوچھنے پر مذکورہ کرپٹ اور غنڈے ملازمین نے غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہوئے بدتمیزی کی انتہاء کر دی اور میرے دس سالہ معصوم بیٹے کو تھپڑوں ،ٹھڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے کسی وجہ کے بغیر گھریلو میٹر اتار کر چلے گئے ۔سائلہ نے معلوم ہونے واپڈا ملازمین مذکورہ سے میٹر اتارنے کی بابت دریافت کیا تو الزام علہیان آپے سے باہر ہو گئے اور بدتمیزی کرتے ہوئے الٹا سائلہ کے خاوند کے خلاف بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اب بلیک میل کر رہے ہیں ۔کوثر بی بی نے وفاقی وزیر پانی و بجلی،ڈائریکٹر ایف آئی اے اور چیف واپڈا لاہور سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بجلی چوری میں ملوث ہیں اور نہ ہی واپڈا کے ڈیفالٹر ہیں مذکورہ واپڈا ملازمین نے سرف رشوت نہ دینے اور انکے کہنے پر بجلی چوری نہ کرنے کا رنج مارتے ہوئے ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے اور ظلم کی انتہاء کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کروایا اور اب نہ صرف بھاری بل بجلی بھجوا دیا گیا ہے بلکہ درخواستیں واپس لینے کے زور دیا جا رہا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر درخواستیں واپس نہیں لیں تو اسکے معصوم بیٹوں پر بھی مقدمات درج کر دیے جائیں گے لہذا فوری ایکشن لیا جائے کاروائی کی جائے ۔اس سلسلہ میں جب ایس ڈی او واپڈا ،اسامہ طارق سے دریافت کرنے کے لیے سرکاری موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موبائل ماتحت ملازم کو دے دیا اور موقف دینے سے بذریعہ ماتحت معذرت کر لی۔

Wapda Zulam ,khatoon ki Friad Haveli Lakha

Wapda Zulam ,khatoon ki Friad Haveli Lakha