دہشتگرد قوم کے ارادے کمزور نہیں کر سکتے : نواز شریف

General Zubair and Nawaz Sharif

General Zubair and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر حیات نے ملاقات کی ، ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور سٹریٹیجک امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم نواز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر حیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لاہور دہشتگردی قوم کے دہشتگردی کا خاتمے سے متعلق عزم کو کمزور نہیں کرسکتی۔

ملاقات میں مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام اور سٹریٹیجک امور بھی زیر بحث آئے ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ملک کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک فوج سویلین اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔