ٹانک : دہشتگردوں نے زنانہ شاپنگ سنٹر کو دھماکے سے اڑا دیا، 9 دکانوں کو جزوی نقصان

Bomb Blast

Bomb Blast

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک مین بازار میں واقع مصروف زنانہ شاپنگ سنٹر کو نامعلوم افراد نے زور دار دھماکہ سے اڑا دیا۔

دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا، قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکہ کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔