ٹیسٹ میں بلے بازوں کی ناکامی قابل تشویش ہے : ہارون رشید

Haroon Rashid

Haroon Rashid

لاہور (جیوڈیسک) سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کہتے ہیں کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں قومی بلے بازوں کی ناکامی لمحہ فکریہ ہے ، مصباح الحق کی عدم دستیابی سے گرین کیپس کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ہارون رشید کا کہنا تھا قومی بلے باز یو اے ای کی سیدھی پچز پر کھیلنے کے عادی ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اظہر علی فارم میں نہیں ہیں ، دوسرے ٹیسٹ میں مصباح الحق کی عدم موجودگی سے ٹیم دبائو میں ہوگی۔

ہارون رشید نے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری نہ کرنے پر ٹیم منیجمنٹ اور پی سی بی تھنک ٹینک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔