ایجبسٹن ٹیسٹ: انضمام کرکٹرز کی کارکردگی جانچتے رہے

Inzamam ul Haq

Inzamam ul Haq

برمنگھم (جیوڈیسک) ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز انضمام الحق سٹیڈیم میں موجود تھے۔ چیف سلیکٹر نے قومی کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

شائقین بھی سٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ چاچا کرکٹ نے ایجبسٹن میں خوب سما باندھا۔

تماشائی چاچا کرکٹ سے مل کر جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ سٹینڈز پر ملی نغمہ دل دل پاکستان بھی گونجتا رہا۔