گال ٹیسٹ میں بھارت کو سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

India V Sri Lanka Test

India V Sri Lanka Test

گال (جیوڈیسک) گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے مہمان بھارت کو 63 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو 1997 کے بعد دوسری بار 200 سے بھی کم ہدف کے تعاقب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گال ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 9 وکٹوں پر 154 رنز درکارتھے تاہم مہمان ٹیم محض 112 رنز پر ڈھیرہوگئی۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اجنکایا ریہانے 36، شیکردھاون 28 اور ایشانت شرما 10 رنزکے ساتھ قابل ذکر رہے جب کہ 6 بلے بازڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ سری لنکا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے رنگانا ہیرات نے 7 اور تھرندو کوشال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔