ابوظہبی ٹیسٹ؛ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Pakistan England Test Match

Pakistan England Test Match

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنریاسر شاہ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں

جن کی جگہ عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 11 رکنی ٹیم میں محمد حفیظ، شان مسعود، کپتان مصباح الحق، یونس خان، شعیب ملک، سرفرازاحمد، اسد شفیق، وہاب ریاض، ذوالفقار بابر، راحت علی اور عمران خان شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کی جانب سے السٹر کک کی قیادت میں معین علی، جوائے روٹ، جونی بیروسٹو، این بیل، بین اسٹوک، جوز بٹلر، عادل رشید، اسٹارٹ براڈ، مارک ووڈ اور جیمس اینڈریسن شامل ہیں۔