ٹیکساس میں شدید بارشوں اور طوفان سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے

Texas Rain

Texas Rain

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے فلسطین میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

فلسطین نامی علاقے میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جبکہ سیلابی پانی کے باعث ایک گھر میں پھنسے ہوئے پانچ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سو میل کی رفتار سے چلنے والے طوفانی ہواؤں سے عمارت تباہ ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق بارشوں میں ایک شخص لاپتہ بھی ہوا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔