ٹیکساس کے علیحدگی پسندوں کا بھی امریکہ سے آزادی کا مطالبہ

Texas

Texas

نیویارک (جیوڈیسک) برطانیہ کے ریفرنڈم کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے علیحدگی پسندوں نے بھی امریکہ سے آزادی کیلئے ریفرنڈم کا مطالبہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکساس کی تحریک آزادی ’ٹیکساس نیشنلسٹ موومنٹ‘ کے صدر ڈینیئل ملر نے کہاکہ ٹیکساس کی آزادی کے معاملے پر بھی ایسا ہی ریفرنڈم ہونا چاہیے۔

ملر کا کہنا تھا مجھے امید ہے کہ اگر ٹیکساس میں ریفرنڈم ہوتا ہے تو ریاست کے شہری بھاری اکثریت سے آزادی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

کئی لوگ پوچھ رہے ہیں برطانیہ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو ٹیکساس میں کیوں نہیں؟ واضح رہے کہ ٹیکساس کی آزادی کی تحریک کئی دہائیوں سے چل رہی ہے۔ 1997 میں مغربی ٹیکساس میں احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے ایک علیحدگی پسند کی ہلاکت بھی ہو گئی تھی۔