ٹیکسٹائل ایکسپورٹ اکتوبر میں 11 فیصد گر گئی

Pakistan Textile

Pakistan Textile

کراچی (جیوڈیسک) اسپورٹس اور سرجیکل گڈز کے سوا گزشتہ ماہ پاکستان سے کم وبیش تمام اشیا کی برآمدات میں کمی ہوئی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ اکتوبر 2015 میں 10.69 فیصد کمی سے 1 ارب 5 کروڑ 12 لاکھ 18 ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ سال اکتوبر میں 1 ارب 17 کروڑ 69 لاکھ 88 ہزار ڈالر تھی۔

اس دوران خام روئی کی برآمد 53 فیصد کمی سے 1کروڑ 17 لاکھ 6 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 29 فیصدکمی سے 12 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار ڈالر کی 54 ہزار 602 میٹرک ٹن برآمد، کاٹن کلاتھ کی 1.79 فیصد کمی سے 20 کروڑ 4 لاکھ 58 ہزار ڈالر،دیگر اقسام کی یارن 39 فیصد کمی سے 31لاکھ 78 ہزار ڈالر، نٹ ویئر 9.5 فیصد کمی سے 18کروڑ 88لاکھ 77 ہزارڈالر، بیڈ ویئر 8.92 فیصد کمی سے 16 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ڈالر، ٹاولز 18.14 فیصدکمی 5 کروڑ 90 لاکھ 25 ہزار ڈالر، خیمے تارپولین کی برآمد 14.21 فیصد کمی سے 88 لاکھ 92 ہزار ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 0.36 فیصدکمی سے 17 کروڑ 44 لاکھ 5 ہزار ڈالر رہی۔آرٹ، سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل 21.87 فیصد کمی سے 2 کروڑ 40 لاکھ 33 ہزار ڈالر،میڈاپ آرٹیکلز 2.94 فیصد کے اضافے سے 5کروڑ 77لاکھ 52ہزارڈالراور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی ایکسپورٹ 2.44 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 78 لاکھ 92 ہزار ڈالر رہی جو اکتوبر 2014 میں 3 کروڑ 69 لاکھ 89 ہزار ڈالر رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 6.87 فیصدکمی سے 4 ارب 27 کروڑ 19 لاکھ 73 ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ارب 58 کروڑ 72 لاکھ 38 ڈالر رہی تھی، جولائی سے اکتوبر 2015 تک خام روئی کی برآمد 10.21 فیصدکمی سے 6 کروڑ 71 لاکھ 68 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 21.04 فیصدکمی سے 50کرور 42 لاکھ 9 ہزار ڈالر، کاٹن کلاتھ 8.79 فیصد کمی سے 76 کروڑ 18 لاکھ 13 ہزار ڈالر، دیگراقسام کا یارن22.67 فیصدکمی سے 1 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار ڈالر، نٹ ویئر 2.16 فیصدکمی سے 82 کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار ڈالر، بیڈ ویئر 8.02 فیصدکمی سے 67 کروڑ 45 لاکھ 67 ہزار، ٹاولز 4.17 فیصد کے اضافے سے 26 کروڑ 78 لاکھ 45 ہزار ڈالر، خیمے تارپورلین 48.61 فیصدکمی سے 2 کروڑ 76 لاکھ 95 ہزار ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 4.1 فیصد کے اضافے سے 68 کروڑ 3 ہزار ڈالر، آرٹ، سلک، سنتھیٹک ٹیکسٹائل 19.69 فیصدکمی سے 9 کروڑ 96 لاکھ 22 ہزار ڈالر، میڈاپ آرٹیکلز 0.17 فیصدکمی سے 20 کروڑ 71 لاکھ 32 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی برآمد 2.16 فیصدکمی سے 14 کروڑ 88 لاکھ 99 ہزار ڈالر رہی۔

بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ 4 ماہ (جولائی تااکتوبر) کے دوران پٹرولیم گروپ کی ایکسپورٹ 4 ماہ میں 80.25 فیصدکمی سے 7کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار ڈالر، قالین کی برآمد 13.40 فیصدکمی سے 3 کروڑ 10 لاکھ 65 ہزار ڈالر، اسپورٹس گڈز کی 6.50 فیصدکمی سے 9 کروڑ 90 لاکھ 3 ہزار ڈالر رہی، خام چمڑے کی برآمد 22.48 فیصدکمی سے 12 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات کی برآمد 16.80 فیصدکمی سے 18 کروڑ 12 لاکھ 95 ہزار ڈالر، طبی آلات کی برآمد 4.38 فیصد کے اضافے سے 11کروڑ 59 لاکھ 56 ہزار ڈالر، کیمیکل وفارما پروڈکٹس کی برآمد 12.72 فیصد کمی سے 29 کروڑ 60 لاکھ 83 ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز کی برآمد 22.09 فیصد کمی سے 5 کرور 90 لاکھ 41 ہزار ڈالر، جیولری کی برآمد2.08 فیصدکمی سے 25 لاکھ 87ہزار ڈالر، سیمنٹ کی برآمد 36.18 فیصد کمی سے 11 کروڑ 74 لاکھ 72 ہزار ڈالر رہی۔

اس کے علاوہ کٹلری،فٹ ویئر، فرنیچر، شیرے، جیمز، ہینڈی کرافٹس، گڑ وگڑ مصنوعات کی برآمد بھی کم رہی جبکہ دیگر اشیا کی برآمد 28.02 فیصدکمی سے 32 کروڑ 35 لاکھ 62 ہزار ڈالر رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں پٹرولیم گروپ کی برآمد 56.25 فیصدکمی سے 1 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار ڈالر، قالین کی ایکسپورٹ 18.01 فیصدکمی سے 80 لاکھ 78 ہزار ڈالر، اسپورٹس گڈز کی ایکسپورٹ 32.04 فیصد کے اضافے سے 2کروڑ 56 لاکھ 32 ہزار ڈالر، خام چمڑے کی برآمد 25.61 کمی سے 2کروڑ 89 لاکھ 53 ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات 23.65 فیصدکمی سے 4 کروڑ 53 لاکھ 96 ہزارڈالر، سرجیکل گڈز کی ایکسپورٹ 13.84 فیصدکے اضافے سے 3 کروڑ 49 لاکھ 16 ہزار ڈالر، کیمیکل وفارما مصنوعات کی ایکسپورٹ 26.71 فیصد کمی سے 5 کروڑ 54 لاکھ 56 ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز کی ایکسپورٹ 15.19 فیصد کے اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ 64 ہزار ڈالر، سیمنٹ کی برآمد 27.97 فیصدکمی سے 2کروڑ 97 لاکھ 28 ہزار ڈالر اور دیگر آئٹمز کی ایکسپورٹ 6.84 فیصدکمی سے 8 کروڑ 54 لاکھ 41 ہزار ڈالر رہی۔