تھائی لینڈ: ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 طالبات ہلاک

Thailand,

Thailand,

بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے سترہ طالبات جاں بحق ہو گئیں ۔

تھائی لینڈ کے صوبہ جیانگ رائے کے شمال میں واقع غریب بچیوں کے لیے بنے اسکول کے ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی ۔ واقعے میں سترہ بچیاں ہلاک اور پانچ جھلس گئیں ۔

ہاسٹل میں رات گئے آگ لگی جب بچیاں یہاں سو رہی تھیں ۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے ، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔