تھائی لینڈ : بدسلوکی اور سمگلنگ کے الزامات کے بعد شیروں کو مندر سے نکال لیا گیا

Lion in Cage

Lion in Cage

بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے ایک مندر سے شیروں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی کا کام شروع کر دیا گیا۔

تھائی لینڈ کے بدھ مت کے مندر میں جنگلی جانوروں کی سمگلنگ اور ان کے ساتھ بدسلوکی کے بعد شیروں کی منتقلی کا آغاز ہو گیا۔

کنچنابوری صوبے کے مندر سے اب تک ایک درجن شیروں کو نکالا جا چکا ہے۔ بدھ مت کا یہ مندر 137 شیروں کی موجودگی کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا رہتا ہے۔

تاہم اس مندر کے راہبوں پر غیر قانونی طور پر شیروں کی ا‌فزائش نسل اور جانوروں کی سمگلنگ کا الزام ہے۔