تھائی لینڈ : مسافر وین اور پک اپ ٹرک میں تصادم، 25 افراد ہلاک

Thailand Passenger Van Accident

Thailand Passenger Van Accident

بنکاک (جیوڈیسک) حادثہ ملک کے مشرقی علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری وین ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔