تھائی لینڈ: جدید ٹیکنالوجی سے نقل کرنیوالے طالبعلم یونیورسٹی سے فارغ

Thailand

Thailand

بینکاک (جیوڈیسک) نقل کے لیے عقل چاہیے جدیدٹیکنالوجی نہیں۔ بینکاک کی رنگسٹ یونیورسٹی میں سمارٹ واچز اور کیمرے کی مدد سے جدید چیٹنگ اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ طالبعلموں نے میڈیکل کے ایک ٹیسٹ کے دوران اپنے چشموں میں لگے چھوٹے کیمروں سے ہال کے باہر موجود ایک ٹیم کو امتحانی پرچوں کی فلم بنا کر بھیجی۔ جواباَ ٹیم نے سوالوں کے جواب سمارٹ واچز پر بھیجے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق چیٹنگ اسکینڈل میں ملوث طالبعلموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے اور تقریباً 3,000 طالب علموں کو امتحان دوبارہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔