تھائی لینڈ : ٹرین اور بس کے تصادم میں تین افراد ہلاک، تیس سے زائد زخمی

Train Bus Collision

Train Bus Collision

ناکن چائی سی (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے علاقے ناکن چائی سی میں ٹرین اور بس کے تصادم میں تین افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈبل ڈیکر بس کے ڈرائیور نے ریلوے ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔