شکریہ جناب وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

تحریر: جاوید چوہدری
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو جب بھی عوام نے اپنی خدمت کا موقعہ دیا تو انہوں نے اپنی پوری قوت صرف کرتے ہوئے پاکستان کو پستیوں سے نکال کربلندیوں کی طرف لانے کی بھر پور کوشش کی مگر بدقسمتی سے ایسی ملک دشمن قوتوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کی کوشش کی جو پاکستان کو پھلتا پھولتا اور ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نہیں گوارا کر سکتی۔

مسلم لیگ ن کی پاکستان میں ترقی کے لیے جو خدمات ہیں انہیں اگر گننا شروع کردوں تو وہ ختم ہونے میں نہیں آئیں گی مگر پھر بھی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مخالفین اصل میں جو ملکی ترقی کے مخالف ہیں کے لیے چند اہم اور بڑے بڑے منصوبہ جات کی تفصیل پیش کر رہا ہوں جن میں اقتصادی راہداری ،موٹرویز،ریلوے بحالی،پی آئی اے بحالی،لوڈشیڈنگ کنٹرول،ایٹمی صلاحیت،معاشی اصلاحات،کرپشن پر قابو،ہزارہ موٹروے،خطے میں پاکستان کااستحکام،بے حیائی کا خاتمہ ،دھماکے ختم،خودکش بمبار خم ،خودکشیاں ختم،ڈرون حملے ختم،امن وسکون کا دوردورہ ،گوادر منصوبہ،اسلام آباد ۔مظفر آباد ریلوے ،ڈالر کی قیمت پر قابو،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 1998کی سطح پر واپس،بین القوامی اداروں میں پاکستان کا وقار بحال ،بین القوامی سرمایہ کاری جیسے عظیم الشان منصوبہ جات کی تکمیل شامل ہے مگر مسلم لیگ ن کا ملک کی 70فیصد کسان آبادی کے لیے اس صدی کا جو سب سے بڑا تحفہ ہے۔

وہ عوامی حکومت کی طرف سے کسانوں کے لیے 341ارب روپے کا پیکج ،سیالکوٹ سے لاہور موٹروے ،بجلی کی قیمتوں میں مسلسل کمی اور عطا آباد قراقرم ہائی وے ٹنل جیسے منصوبہ جات کاتاریخی آغازہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس وقت قائد اعظم کے حقیقی وارث اسی منزل مقصود کی طرف پاکستان کو لیکر جارہے ہیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور اور اسکی تعبیر قائد اعظم محمد علی جناح نے کی تھی اور اب اسی خواب اور تعبیر کو لیکر فخر پاکستان قائد عوام وزیراعظم محمد نواز شریف اور خادم اعلی میاں محمد شہباز شریف ملک کو تعمیر کی بلندیوں تک پہنچا کر پاکستان کو ترقی کی بلند تر چوٹیوں کی طرف لیکر جارہے ہیں میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان بہت جلد ایشیئن ٹائیگر بھی بننے جارہا ہے صرف پاک چین اقتصادی راہدی کا منصوبہ مکمل ہوجائے اس منصوبہ کے تحت ریل اور موٹروے کے زریعے پاکستان کو چین کے ساتھ تجارتی طور پر دو سے تین سال کے اندر منسلک کردیا جائیگااس تمام راہداری کے اردگرد انڈسٹریل زون بنائے جائینگے جس سے لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جبکہ موجودہ صدی کی سب سے بڑی خوشخبری جو وزیراعظم نے عوام کودی ہے وہ ملک بھر کے غریب کسانوں کے لیے زرعی ریلیف پیکج کا اعلان ہے جس سے نے نہ صرف غریب محنت کش کسانوں میں خوشی کی ایک نئی لہر پیدا ہوگئی ہے بلکہ انکے بے جان ہوتے ہوئے جسموں میں بھی جان پڑگئی ہے وزیراعلی پنجاب کا میٹرو منصوبے کے بعد وزیاعظم کی طرف سے یہ کسانوں کے لیے ایک بہت ہی اچھا اقدام ہے جسکا فائدہ براہ راست مزدوروں ،کسانوں اور ہاریوں کو پہنچے گا۔

Farmers Relief Package

Farmers Relief Package

جبکہ وزیر اعلی پنجاب کا لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی ایک شاندار منصوبہ ہوگا میٹرو بس اور میٹرو ٹرین پر پھر کسی دن تفصیل سے لکھوں گا اس وقت وزیراعظم نے کسانوں کے لیے جو ریلیف پیکج کااعلان کیا ہو وہ بھی کسی نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے ہمارے کسان جو پہلے ہی مہنگائی ،غربت اور پریشانیوں کا شکار ہیں ہمارے کسانوں نے اپنے بچوں کی خوشیوں کے گلے کاٹے اور خود کئی سالوں سے پھٹے پرانے کپڑے اور پیوند لگے جوتے پہن رہے ہیں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم تھا اور ایسے گرم ماحول میں وزیراعظم کی طرف سے کسانوں کے لیے زرعی ریلیف پیکج تھنڈی ہوا کا جھونکا ہے وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد نہ صرف کسانوں نے سکھ کا سانس لیا ہے بلکہ خوشی کا بھی اظہار کیا ہے وزیراعلی کے ریلیف پیکج سے پہلے وزیراعلی پنجاب نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کو اپنے اپنے جفاکش اور محنتی کسانوں پر نازہے۔ نہ صرف حکومت بلکہ پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے۔ آپ راتوں کو جاگتے ہیں، آپ محنت سے ہل چلاتے ہیں اور دھرتی کی کو کھ سے سونا نکالتے ہیں۔ ملکی ترقی میں آپ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے آپ لوگوں کے دم قدم سے بہار ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ معاشی مساوات کی بات کی ہے اور ہم نے اس کو عملی جامہ بھی پہنایا ہے بڑے شہروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہماری حکومت نے پسماندہ اور دور دراز علاقوں خصوصا دیہات کی تعمیر و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی ہے ۔حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے دیہی علاقوں میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لئے تاریخی پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے ‘‘کے وژن کے تحت اس رورل روڈ زپروگرام کا مقصد دیہاتی علاقوں میں سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانا ہے تاکہ کسانوں کی پیداوار کھیت سے منڈی تک آسانی سے اور بروقت پہنچ سکے گی اورکسانوں کے بچوں کی شہر کے سکولوں اور کالجوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی جبکہ وزیراعظم کی طرف سے کسانوں کے لیے341 ارب کے پیکج کے سے زرعی شعبے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغا ز ہو گا۔

اس سے چھوٹے کسانوں کو بھر پو رفائدہ ہوگا۔ 5000 روپے فی ایکٹر کی امداد سے چھوٹے کسان اپنی فصلیں بروقت کاشت کرنے میں کامیاب ہوں گے اس کے علاوہ کھاد کی بوری کی قیمت میں کمی کے فیصلے اور ٹیوب ویل کی بجلی کے نرخوں میں کمی سے چھوٹے اور بڑے سب کاشت کار برابر مستفید ہوں گے ساڑھے بارہ ایکڑ تک رقبے پر کپاس اُگانے والے کسانوں کو یہ رقم دی جائے گی۔اِس پر بیس ارب روپے خرچ ہوں گے، جس میں صوبائی حکومتیں اور وفاقی حکومت برابر کا حصہ ڈالیں گی کسانوں کے لیے یہ پیکج اتنی بڑی نعمت ہے جسکا اندازہ صرف ایک کسان ہی بہتر طور پر کرسکتا ہے روزنامہ لاکھوں کی دیہاڑیاں لگانے والے اس پیکج پر اپنی زبان سے الٹی قینچیاں چلائیں گے مگر پاکستان کی 70فیصد آبادی جو شعبہ زراعت سے منسلک ہے وہ ہی بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ فصل کی کاشت کے دوران زمیندار کے پاس اکثر اوقات پیسے نہیں ہوتے اور وہ سود ،بیاج پر آڑھتیوں سے پیسے ادھار لیکر اپنی ضرورت پوری کرتے ہیں اور پھر انکی ساری عمر پھر انہی قرضوں کو اتارنے میں ہی گذرجاتی ہے حکومت کی طرف سے کسانوں کے لیے ایسی چھوٹی چھوٹی خوشیاں آتی ر ہنی چاہیے کیونکہ زراعت ہمارے ملک کی ریڈھ کی ہڈی ہے اور اس سے منسلک افراد ہمارا سرمایہ افتخار ہیں اور ایسے افراد جو بچپن سے جوانی اور پھر بڑھاپے تک غربت کی دلدل میں گردن تک دھنسے ہوئے ہوں ایسے افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا نہ صرف حکومت کی ذمہ داریاں ہے بلکہ انہیں دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کے برابر معیار زندگی مہیا کرنا فرض ہے۔

اگر ہمارے ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کریگا ملک ترقی کریگا تو پھر ہمیں کسی دوسرے کے سامنے قرض لینے کے لیے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا بلکہ دنیا ہماری طرف دیکھے گی اس لیے اب ہم سب محب وطن پاکستانیوں پر فرض ہے کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے ملکی ترقی کے لیے جو عظیم منصوبے شروع ہوچکے ہیں اور اسکی کامیابیوں کے پیچھے دشمنوں کی جو چالیں ہیں انہیں ناکام بنا کر مسلم لیگ ن کی حکومت کے پیچھے ایک دیوار بن کرکھڑے ہوجائیں تاکہ ترقی کا جو سفر اب شروع ہوچکاہے وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ پائے پاکستانیوں کی خدمت کا جھنڈا اٹھانے پر شکریہ جناب وزیراعظم۔

Javed Chaudhry

Javed Chaudhry

تحریر: جاوید چوہدری
۔03155560555