تھر کا ہندو اور ہندوستانی مسلمان

Islam

Islam

تحریر: خنیس الرحمن
اسلام ایک ایسا دین (مذہب) ہے جو کسی بھی حاکم ،وزیروں،مشیروں،علماء کو یہ حکم (آرڈر) نہیں دیتا کہ کسی غیر مسلم چاہے وہ یہودی ہو،چاہے وہ نصرانی ہو،چاہے وہ عیسا ئی ہو ،چاہے وہ ہندو ہو الغرض کے کسی بھی کافر کو اس کے مذہب سے اس کو زبردستی ترک کروا کر اسلام قبول کروائے۔اسلام زبردستی،مذہبی منافرت،تخریب کاری،دھشتگردی(ٹیرارزم) کا نہیں بلکہ امن کا دین ہے۔
کسی بھی مسلمان کو یہ سبق کسی ملاں سے نہیں،کسی عالم سے نہیں ،کسی مدرسے کو قاری سے نہیں ملتا یعنی کہ یہ کہ مسلمانوں کو راہنمائی کوئی انسان نہیں بلکہ آسمان سے نازل ہونے والی آخری کتاب قرآن حکیم یا احادیث قدسیہ کی کتابوں سے ملتا ہے۔
چند ہفتوں پہلے کی بات ہے کہ ہندوستان کے نواحی علاقہ میں باپ اور بیٹا بھینسیں لے کر اپنے گوٹھ (گاؤں) کی طرف جا رہے تھے راستے میں سفاک دشمنوں بے دردی سے مار ما ر کر شہید کردیا اور شہید کرنے کے بعد ان کے گلوں میں رسی ڈال کر درخت سے لٹکا دیا ۔کیا جرم تھا ان کا ۔۔۔صرف وہ کلمہ ہی پڑھتے تھے سچے مذہب پر قائم تھے۔

اسی طرح جو مسلمان گائے کو زبح کرتا اس مسلمان کی ہندوستان میں شامت آجا تی اورپولیس غنڈوں کے ساتھ مل کر مارنے میں شانہ بشانہ رہتی۔آپ کو اخلاق نامی شخص کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ تو یاد ہوگا جس پر گائے کو زبح کرنے کے الزام میں بھارتی درندوں نے بے دردی سے شہید کیا اس طرح کے اور بھی واقعات ہیں جو ہندوستان میں مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم وستم پر مبنی ہیں۔احمد آباد گجرات میں ڈھائے گے ظلموں کے زمہ دار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گوگل نے دنیا کے دس بڑے دھشتگردوں میں شامل کیا ہے ۔

کیا اقوام متحدہ یا انسانی حقوق کے علمبردار بھی اس سفاک دھشتگرد کو عالمی ٹیرارسٹ قرار دیتی ہے ۔آج پھرسے ہندوستان میں شدھی اور سنگھٹن جیسی تحریکوں کو زندہ کیا جارہا جو پھر سے مسلمانوں کو جبری ہندو بنانا چاہتے ہیں ۔اسی طرح بھارتی اسمبلی کے ممبر اسد الدین اویسی کو جے ماتا کانعرہ نہ لگانے پر اسمبلی سے نکال دیا جاتا ہے اور اعلان کیا جاتا ہے کہ جو اسد اویسی کی زبان کاٹ کر لائے گا اس کو بھاری انعام دیا جائے گا۔اسی طرح ہندوستان میں مسلمان طلبہ کو جو کہ مدارس میں زیر تٍعلیم تھے ان کو جے ماتا کانعرہ نہ لگانے پر ان کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیے گئے۔

Hindus Muslims

Hindus Muslims

آئیے مودی صاحب جب آپ پاکستان دورے پر تشریف لائیں تو سندھ کے ان گوٹھوں (دیہاتوں) جہاں ہندو آبادی کی اکثریت ہے یا تھر پارکر کے علاقوں میں ضرور جائیے اور جا کر وہاں کے ہندؤوں سے پوچھئے کیا تمہیں گائے کی پوجا کرنے پر مارا جاتا ہے؟۔کیا تمہیں لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہنے پر مجبور کیا جا تا ہے؟۔کیا تمہارے مندروں کو ایذاء پہنچائی جاتی ہے ؟ کیا تمہیں جبری مسلمان بنایا جا تا ؟ تمہا رے ساتھ مسلمان کیا سلوک کرتے ہیں ۔

پچھلے دنوں سماجھی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میری نظروں سے گزری جس میں لکھاتھا تھر کے دورے پر پروفیسر حافظ سعید(سربراہ جماعۃالدعوۃ) تشریف لے کر گئے وہا ں ایک ہندو سے ملنے آیا اور نیچے بیٹھنے لگا تو انہوں نے زبردستی چارپا ئی پر بٹھا دیا یہمنظر دیکھ کر کہ ایک مسلمان مجھے اپنے ساتھ بیٹا رہا ہے وہ اسلام قبول کرنے پر مجبور ہوگیا اور حافظ صاحب محترم سے مخاطب ہوا کہ مجھے کلمہ پڑھا دیں وہ کہنے لگے کیا تمہیں کسی نے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے کہنے لگے نہیں ہمیں کسی نے مجبور نہیں کیا ہمیں تو آپ کی محبت نے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے۔۔؟ ۔یہ ہے مسلمانوں کے رویے اور ہندؤوں میں فرق۔ آج پاکستان میں ہندو اقلیتوں کو تحفظ دیا گیا ہے لیکن ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔
تحریر: خنیس الرحمن