تھر میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ عصمت انور محسود

Thar Child

Thar Child

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں حق حکمرانی کا حق کھو چکی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام سندھ سرکار سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو کھنڈرات میں تبدیل اور کرپشن کو پروان چڑھانے میں بازی لے گئی ہے۔

انہوں نے تھر میں قیمتی جانوں کی ضیاع کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا اسے پیپلز پارٹی کی حکومت کے بیڈ گورنس کا ساخسانہ قرار دیا دیتے ہوئے سندھ حکومت سے فی الفور استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے لیگی رہنمائوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عصمت انور محسود نے مزید کہاکہ سندھ کے عوام تعلیم صحت اور بنیادی سہولت سے محروم ہوچکے ہیں اور سائیں سرکار سب ٹھیک اور امن کے بانسری بجارہی ہے انہوں نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے کہاکہ وہ اپنے کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے دوسروں پر کیچر اچھالنا بند کرکے عوامی خدمت پر توجہ دیں۔

اگر روش نہ بدلی گئی تو پورے پاکستان کی طرح سندھ کے عوام بھی پیپلز پارٹی نشان عبرت بنادینگے عصمت انور محسود نے رہنمائوں اور کارکنان سے کہاکہ وہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پیغام عوام تک پہنچا نے کے لئے اپنی جدو جہد کو تیز کردیں انشا اللہ اب و دن دور نہیں جب سندھ کے عوام بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہوکر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ہمسفر بن کر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔