تھرپارکر میں غذائی قلت سے بیمار ایک اور بچہ دم توڑ گیا

Tharparkar Child

Tharparkar Child

تھر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت سے بیمار مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، رواں ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 116 ہو گئی۔

تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا ہے۔ طبی سہولیات کے فقدان اور بیماری کے باعث گاؤں رائلو رند مزید ایک بچہ دم توڑ گیا ہے۔ رواں ماہ میں غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 116 ہوگئی۔

سندھ حکومت کی جانب سے قحط متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع نہ ہو سکیں۔ دور دراز دیہات میں قائم بنیادی مرکز صحت اور ڈسپنسریوں میں ادویات کی کمی ہے اور میڈیکل ٹیمیں بھی دور دراز کے دیہات میں نہ پہنچ سکیں۔