اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

Israeli Troops Firing

Israeli Troops Firing

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی سیکورٹی فورسزکی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے آج 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے دونوں فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ 6ماہ کے دوران فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں جھڑپوں میں تقریباً 200 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔