قائد پریم اشتیاق آسی کا صحافتی برادری کے نام اظہار یکجہتی کا پیغام

Protest Camp

Protest Camp

کراچی (پ ر) پاکستان ریلوے ایمپلائز (پریم) یونین CBA کراچی ڈویژن کے صدر سیدشاھداقبال کی قیادت میں ایک وفد نے کراچی پریس کلب کے باہر نیونیوزچینل کی بندش کیخلاف لگاۓ گۓ احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور احتجاج میں بیٹھے صحافیوں کی جرات کو سراھا۔۔

اس موقع پر مزدور رہنما شاھداقبال نے نیونیوزچینل کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوۓ قائدپریم اشتیاق احمدآسی کی جانب سے پیمرا کے ظالمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور ظلم کا شکار بننے والے ادارے سے اظہار یکجہتی کا خصوصی پیغام پہنچایا. وفد میں چوھدری محمدآصف، ارشدعمرعثمانی، محمدشفیق، محمداسلم، خالدوڑائچ، اسحاق ملک، گل محمد اور دیگر مزدور ساتھی شامل تھے۔۔

شاھداقبال نے نیونیوز چینل کی بندش کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ھوۓ کہا کہ پیمرا عوام بلخصوص محنت کشوں کی آواز کو دبانےکی سازش کرکے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کر رھا ہے. دریں اثناء شاھداقبال نے پیمراگردی کےخلاف کلام پڑھ کر شرکاء کے جوش میں اضافہ کیا۔۔

” فرعون وقت سے نظریں ملاکے جینا ہے
یہ ٹھان لی ہے کہ سر اٹھا کے جینا ہے.
آخر میں انھوں نے کہا کہ ھم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیونیوز پر سے فی الفور پابندی اٹھائی جاۓ۔۔