دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی 14 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی 14 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں ضلع گجرات کی سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی وکاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جنہیں شہزاد شفیق شرقپور ی ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ‘ پرنسپل حافظ محمد طاہر نے دیگر سٹاف کے ہمراہ ویلکم کیا۔ ڈھول کی تھاپ پر مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اور انہیں ہار پہنائے گئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر’ اسسٹنٹ کمشنر کامونکی بلال فیروز جوئیہ تھے۔

تقریب میں بچوں نے مختلف خاکے ٹیبلو’ وغیرہ پیش کئے۔ جبکہ علامہ اقبال کے ملی نغمات بھی پیش کئے گئے۔ مہمانان گرامی میں سید محسنین شاہ کوارڈی نیٹر بیکن ہائوس سکول سسٹم گجرات’ ذیشان حیدر ڈائریکٹر بیکن ہائو س سکول سسٹم گجرات’ طارق جاوید چوہدری MD فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس ‘ صدر گجرات پریس کلب سید عرفان جعفری’ اظہر محمود قادری’ ڈائریکٹر الائیڈ سکول پاہڑیانوالی’ ڈاکٹر تصور حسین ڈینٹل سرجن’ ممتاز صحافی رانا عبدالسلام عارف’ محمد انور شیخ’ عثمان طیب’ وارث سندھو’ سعد عبداللہ’ سید محمد زمان شاہ’ رانا ثاقب مشرف ناز’ ریاض الحق چوہدری’ راجہ محمد عارف’ انجینئر حامد علی اسلام آباد’ ذیشان حیدر’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ محمود اختر محمود’ چوہدری رخسار احمد ایڈووکیٹ سابق صدر گجرات بار و دیگر تھے۔اس موقع پر مہمانوںنے پوزیشن ہولڈرز بچوں کو انعامات دئیے۔تقریب کے بعد خصوصی طور پر لنچ کا بندوبست کیا گیا۔ بچوں اور والدین نے اس تقریب کو بے حد سراہا۔

The educators Baradari Campus Annual Event