تھیٹر اور شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، نرگس

Nargis

Nargis

لاہور (جیوڈیسک) نامور اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ تھیٹر پر ڈانس پرفارمنس دینا بہت اچھا لگتا ہے، ایک فنکارہ کی مثال پانی اور مچھلی کی ہے۔

میرا تھیٹر اور شوبز کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ جب تک میرے پرستار میری اداکاری اور پرفارمنس کو سراہتے رہیں گے میں اس وقت تک شوبز میں رہوں گی۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میری کامیابی والدین کی دعاؤں اور پرستاروں کی چاہت کانتیجہ ہے ۔آج میں جس مقام پر ہوں میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔