پائی خیل کی خبریں 8/12/2015

Pai Khel News

Pai Khel News

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل کے نزدیک سابقہ پولیس ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ کانسٹیبل شفیع اللہ خان ہمایوں خیل ہوٹل سے تھل نہر کی غربی پٹری برجی نمبر 45 پائی خیل کے نزدیک اپنے موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئے شدیدزخموں کی تاب نہ لاکر موقع پردم توڑگئے ۔ان کی نماز جنازہ مولانا محمد خان قادری نے پڑھائی ۔ہرمکتبہ فکر کے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی ۔سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تاہم ان کے بھائی تھانیدار (ر)حاجی مجیداللہ خان کی رپورٹ پر پولیس تھانہ پائی خیل نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل میں دیرینہ دشمنی کی بناء ثناء اللہ خان ولدحبیب اللہ خان کوبدرخان ولداقبال خان،ثاقب ولدشفیع اللہ خان نے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاجسے فوری طورپرریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی لے جایاگیا۔زخمی کے والدحبیب خان کی رپورٹ پرپولیس تھانہ پائی خیل نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم آخری اطلاع آنے تک زخمی کوڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی سے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) سرگودھابورڈکی داخلہ فیسوں میں اضافہ واپس اور”ب فارم”کی شرط ختم کی جائے تفصیلات کے مطابق حکومت وقت کی جانب سے حالیہ ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016کی رجسٹریشن اور داخلہ فیسوں میں اضافہ کردیاگیاہے ۔رجسٹریشن وداخلہ کی فیس زیادہ ہونے سے سال بھرمحنت کرنیوالے طلباء وطالبات داخلہ جمع نہ کرانے پرمجبورہوگئے ہیں ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان سے پہلے بھی غریبوں کی کمرٹوٹ گئی ہے ۔جس والدین کی ماہانہ مزدوری 6000ہزارروپے بنتی ہے ۔وہ اپنے بچے کاداخلہ فیس 3000روپے کیسے جمع کرائے گا۔کئی بچارے والدین کے دو/تین بچے بورڈکے امتحان میں شمولیت کرناچاہتے ہیں۔تووالدین ان کی داخلہ فیسیں جمع نہ کرانے کے باعث ہونہارطالبعلم ادھوری تعلیم چھوڑنے اورعلم کی روشنی سے محروم ہونے پرمجبورہیں۔طلباء وطالبات کے ناداروالدین احمدنوازخان نیازی،حافظ محمدطارق قریشی،عبدالحمید ودیگرنے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ سرگودھابورڈکی داخلہ ورجسٹریشن فیسوں پرازسرِنونظرثانی کرکے فیسوں کی شرح کم کرکے طلباء وطالبات کوریلیف فراہم کیاجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل کے دوسرکاری سکولوں میں نہ بجلی نہ پانی سٹاف اور طلباء وطالبات کومشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق پائی خیل کے دوسرکاری سکول گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول اورگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول چنن خیل( پائی خیل) طویل عرصہ سے پینے کے صاف پانی ،بجلی ،سڑک اوردیگرسہولیات سے محروم ہیں جس سے سٹاف اور طلباء وطالبات کوشدیدذہنی اذیت اورمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے علاوہ ازیں عرصہ دراز سے گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول کی اَپ گریڈیشن نہ ہونے سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگاہے ۔غریب والدین اپنی بچیوں کامڈل کاامتحان پاس کرنے کے بعد میٹرک کے امتحانات میں شمولیت کے لئے پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ لینے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں نے سرکاری سکولوں میں پانی اوربجلی کی فراہمی پختہ سڑک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول پائی خیل کواَپ گریڈ کرنے کاایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل،ایم پی اے ڈاکٹرصلاح الدین خان ،سیکرٹری ایجوکیشن، ڈی سی اومیانوالی ،ای ڈی اوایجوکیشن اور متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہ ے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ قرآن پاک حضورۖکی شا ن کوکھول کھول کربیا ن کرتاہے۔پوراقرآن آقاۖکی شان سے بھراہواہے میلادمصطفیۖکی محفل میں بھی حضورسراپانورشافع یوم النشورۖکی ولادت مبارکہ ، آپۖکے معجزات ،آپ ۖکے اخلاق کریمہ ،فضائل ومناقب بیان کیے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اوررحمت کے ملنے پرخوشی منانے کاحکم دیتاہے۔آقاۖبھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کویادکرنااور ان کاچرچاکرنااللہ پاک کے حکم کی بجاآوری ہے آقاۖکی دنیامیں تشریف آوری اللہ تعالیٰ کی بہت عظیم نعمت ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ربیع الاوّل کے پورے مہینے میں ہونیوالی میلادمصطفیۖکی محافل اوربارہ ربیع الاوّل کے جلو س کاروٹ فائنل کرنے کے لئے عنقریب جماعت کے عہدیدران کی میٹنگ بلائی جارہی ہے۔جس کے بعدتمام پروگراموں کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) نواحی علاقہ محمدیاروالہ میں گندگی کے ڈھیروں اورنکاسی آب کی نالیوں میں گندہ پانی کھڑاہونے سے مچھروں کی افزائش نسل کاموجب بناہواہے ۔جس سے موذی امراض پھوٹ رہے ہیں ۔ادھربارش ہونے کی صورت میں گلیوں میں پانی کھڑا ہوکر جھیل کا منظر پیش کرتاہے اورآمدورفت کے راستے بندہوجاتے ہیں سکول جانے والے طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے معروف سماجی شخصیت رب نوازخان ،کونسلرمحمدصدیق خان،ملک منظورنے ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) پابندی کے باوجودشادی بیاہ کے موقعوں پرہوائی فائرنگ کاسلسلہ نہ رک سکاشریف شہری اضطراب کاشکارتفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں پابندی کے باوجود شادی بیاہ کے موقع پرہوائی فائرنگ کاسلسلہ نہ رک سکابلکہ شادی بیاہ ودیگرخوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ فیشن بن چکاہے حالانکہ پائی خیل میں اس سے قبل شادی بیاہ پرہوائی فائرنگ سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں اورہستے بستے گھراجڑچکے ہیں ہوائی فائرنگ کی تھرتھراہٹ سے رات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں جس سے شریف شہری اضطراب کاشکارہیں شہریوں نے ڈی پی اومیانوالی سے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔