پائی خیل کی خبریں 5/12/2015

Pie Khel News

Pie Khel News

پائی خیل (نامہ نگار) سرگودھا بورڈ کی داخلہ فیسوں میں اضافہ واپس اور”ب فارم” کی شرط ختم کی جائے تفصیلات کے مطابق حکومت وقت کی جانب سے حالیہ ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016 کی رجسٹریشن اور داخلہ فیسوں میں اضافہ کردیاگیاہے ۔رجسٹریشن وداخلہ کی فیس زیادہ ہونے سے سال بھر محنت کرنیوالے طلباء وطالبات داخلہ جمع نہ کرانے پرمجبورہوگئے ہیں ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان سے پہلے بھی غریبوں کی کمرٹوٹ گئی ہے ۔جس والدین کی ماہانہ مزدوری 6000 ہزارروپے بنتی ہے ۔وہ اپنے بچے کاداخلہ فیس 3000 روپے کیسے جمع کرائے گا۔کئی بچارے والدین کے دو/تین بچے بورڈکے امتحان میں شمولیت کرناچاہتے ہیں۔تووالدین ان کی داخلہ فیسیں جمع نہ کرانے کے باعث ہونہارطالبعلم ادھوری تعلیم چھوڑنے اورعلم کی روشنی سے محروم ہونے پرمجبورہیں۔ طلباء وطالبات کے ناداروالدین احمدنوازخان نیازی،حافظ محمدطارق قریشی،عبدالحمید ودیگرنے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ سرگودھابورڈکی داخلہ ورجسٹریشن فیسوں پرازسرِنونظرثانی کرکے فیسوں کی شرح کم کرکے طلباء وطالبات کوریلیف فراہم کیاجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل کے دوسرکاری سکولوں میں نہ بجلی نہ پانی سٹاف اورطلباء وطالبات کومشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق پائی خیل کے دوسرکاری سکول گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول اورگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول چنن خیل( پائی خیل) طویل عرصہ سے پینے کے صاف پانی ،بجلی ،سڑک اوردیگرسہولیات سے محروم ہیں جس سے سٹاف اورطلباء وطالبات کوشدیدذہنی اذیت اورمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے علاوہ ازیں عرصہ درازسے گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول کی اَپ گریڈیشن نہ ہونے سے طالبات کامستقبل تاریک ہونے لگاہے ۔غریب والدین اپنی بچیوں کامڈل کاامتحان پاس کرنے کے بعدمیٹرک کے امتحانات میں شمولیت کے لئے پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ لینے پرمجبورہیں۔عوامی حلقوں نے سرکاری سکولوں میں پانی اوربجلی کی فراہمی پختہ سڑک اوردیگرسہولیات کی فراہمی کے ساتھ گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول پائی خیل کواَپ گریڈکرنے کاایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل،ایم پی اے ڈاکٹرصلاح الدین خان ،سیکرٹری ایجوکیشن،ڈی سی اومیانوالی ،ای ڈی اوایجوکیشن اورمتعلقہ ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafiz Karim Ullah Chishti

Hafiz Karim Ullah Chishti

پائی خیل (نامہ نگار) جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ قرآن پاک حضورۖکی شا ن کوکھول کھول کربیا ن کرتاہے۔پوراقرآن آقاۖکی شان سے بھراہواہے میلادمصطفیۖکی محفل میں بھی حضورسراپانورشافع یوم النشورۖکی ولادت مبارکہ ، آپۖکے معجزات ،آپ ۖکے اخلاق کریمہ ،فضائل ومناقب بیان کیے جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اوررحمت کے ملنے پرخوشی منانے کاحکم دیتاہے۔آقاۖبھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کویادکرنااور ان کاچرچاکرنااللہ پاک کے حکم کی بجاآوری ہے آقاۖکی دنیامیں تشریف آوری اللہ تعالیٰ کی بہت عظیم نعمت ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ربیع الاوّل کے پورے مہینے میں ہونیوالی میلادمصطفیۖکی محافل اوربارہ ربیع الاوّل کے جلو س کاروٹ فائنل کرنے کے لئے عنقریب جماعت کے عہدیدران کی میٹنگ بلائی جارہی ہے۔جس کے بعدتمام پروگراموں کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔