تھریسا مے کے خلاف دستخط مہم، 48 فیصد نے مے کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Theresa May

Theresa May

برطانیہ (جیوڈیسک) متوقع اقلیتی حکومت کے قیام کے لئے شمالی آئرلینڈ کی انتہائی دائیں بازو کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی DUP سے مدد کی خواہش مند برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے خلاف شروع کی گئی دستخط مہم میں اس وقت تک نصف ملین سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔

مہم کل DUP کی طرف سے اقلیتی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کرنے کے بعد change.org انٹر نیٹ ویب سائٹ سے شروع ہوئی اور دستخط مہم میں اس وقت تک 6 لاکھ 76 ہزار 83 افراد دستخط کر چکے ہیں۔

اس دوران YouGov نامی سروے کمپنی کے معروف برطانوی روزنامے ٹائمز کے ہفتے کے شمارے کے لئے کروائے گئے سروے کے شرکاء میں سے 48 فیصد نے مے کے وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دوسرے امیدوار لیبر پارٹی کے چئیرمین جیرمی کوربائن نے آج روزنامہ میرر کے لئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ “میں ابھی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہوں”۔

انتخابات میں لیبر پارٹی نے اپنے ووٹوں میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ اسمبلی ممبران کی تعداد کو 232 سے بڑھا کر 262 کر دیا تھا اور اب پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا پروگرام اور بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومتی پروگرام کے اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں لیبر پارٹی کے پروگرام پر رائے شماری ہونےا ور اقتدار کے اندر سے حمایت حاصل کرنے پر لیبر پارٹی اقلیتی حکومت کا موضوع ایجنڈے پر آ سکتا ہے۔