قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی کو بجلی کی پیداوار کا لائسنس جاری

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی کو بجلی کی پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا گیا، منصوبے کے تحت کمپنی 1180 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گی ۔ نیپرا نے قائد اعظم تھرمل کمپنی کو بکھی شیخوپورہ میں ایل این جی کی مدد سے 1180 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی اجازت دے دی۔

کمپنی کو جاری کیے گئے لائسنس کی معیاد 2047 میں ختم ہو جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 19 ہزار میگا واٹ جبکہ پیداوار 17 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

ماہرین کے مطابق ایل این جی درآمد سے بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکومتی دعویٰ پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔