چور قومی کرکٹر صہیب مقصود کے گھر سے لاکھوں کا سامان لے اڑے

Sohaib Maqsood

Sohaib Maqsood

ملتان (جیوڈیسک) قومی کرکٹر صہیب مقصود کے گھر چوری کی واردات میں لاکھوں روپے کے زیورات‘ موبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی چرا لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نشیمن کالونی کے رہائشی کرکٹر صہیب مقصود گزشتہ روز زمبابوے کے دورے پر قومی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے ان کے اہلخانہ شام 6 بجے عید کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار گئے ہوئے تھے۔

رات ساڑھے 11 بجے واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نامعلوم چور زیورات‘ قیمتی موبائل فونز‘ ڈالرز اور پاؤنڈز چرا کر لے گئے۔ پولیس تھانہ بہاء الدین زکریا نے مقدمہ درج کرلیا۔