چور اور پولیس کا کردار نبھانے والے ہریتھک اور ابھیشیک اب رام لکھن بنیں گے

Hrithik And Abhishek

Hrithik And Abhishek

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور ابھیشیک بچن فلم رام لکھن کے ری میک میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر اور روہت شیٹھی 1989 کی بلاک بسٹر فلم رام لکھن کا ریمیک بنارہے ہیں، فلم میں رام اور لکھن کے کرداروں کے لئے مختلف اداکاروں کے نام سامنے آرہے تھے جن میں ورن دھون، ارجن کپور، رنبیر کپور،سدھارتھ ملہوترا کے علاوہ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔ تاہم اب فلم میں لکھن کا رول ہریتھک روشن نبھاتے نظر آئیں گے جب کہ رام کا کردار ابھیشیک بچن ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار پہلی مرتبہ ایک ساتھ دھوم 2 میں مدمقابل آئے تھے جس میں ہریتھک روشن نے چور اور ابھیشیک بچن نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا۔