نامعلوم چور بستی قاضی میں سُپر سٹور کے تالے کاٹ کر سامان لے گئے

Thieves

Thieves

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) نامعلوم چور بستی قاضی میں سُپر سٹور کے تالے کاٹ کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی کرائم سین کی ٹیم فنگر پرنٹ کے لئے موقع پر پہنچ گئی پولیس تھانہ کروڑ نے محض چکر لگانے کے علاوہ کوئی کاروائی نہیں کی تفصیل کے مطابق نواحی بستی قاضی میں باقر حسین نے ایک سال قبل سُپر سٹور بنایا جس میں کئی لاکھ کا جنرل سٹور کپڑا و دیگر سامان موجود تھا۔گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے دکان کے تالے کاٹ کے وہاںپر موجود منیاری کا سامان اور کپڑوں کے جوڑے جن کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

گاڑی میں لوڈ کر کے لے گئے۔ کرائم سین عملہ کے مطابق فنگر پرنٹ اسلام آباد پہنچائے جائیں گے جن کی رپورٹ آنے میں ایک ماہ بھی لگ سکتا ہے جبکہ چوری کی اطلاع پولیس تھانہ کروڑ کودی گئی جنہوں نے محض چکر لگانے کے علاوہ مقدمہ کا اندراج تک نہ کیا۔