کروڑ لعل عیسن کی خبریں 26/12/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چوروں نے 13 ربیع الاول کی رات بازاروں سے سجاوٹ کا سامان بینر پینا فلیکس لائٹس کا صفایا کردیا ،تاجروں اور جماعت اہل سنت کا شدید احتجاج پولیس اور انتظامیاں کے نوٹس میں لانے کے باوجود سجاوٹ کا سامان چوری کیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔تاجروں اور جماعت اہل سنت کا شدید احتجاج ،تفصیل کے مطابق شہر کے تاجروں نے اپنی دوکانوں کے آگے برقی لائٹس ،بینر، پینافلیکس، جھنڈیاںاور لڑیاں لگا کر بازاروں کو سجایا ہوا تھا ،لیکن 13 ربیع الاول کی رات مین بازار جنوبی بازار سے نامعلوم چوروں نے سجاوٹ کاسامان اُتار لیا مرکزی انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ،ایاز خان نیازی ،شیخ احمد حسن، محمد احمد، چوہدری طاہر خلیل نے کہا کہ 10ربیع الاول کی میٹنگ میں DSP اور AC کروڑ کو گزشتہ سال ہونے والے نقصانات سے اگاہ کر دیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود سامان چوری کر لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کی رات بار بار بجلی بندہوتی رہی لیکن TMA کروڑ کی جانب سے متبادل انتظام نہ کیا گیااور نہ ہی جلوس کے راستوںکی صفائی کی گئی اور نہ ہی سکیورٹی کا انتظام دیکھنے میں آیا، انہوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)حضرت قائداعظم عظیم لیڈر تھے جنہوں نے مسلمانوں کے لیے علیٰحدہ ملک پاکستان بنا کر ہم پر احسان کیا ،ان خیالات کا اظہار MNA صاحبزادہ فیض الحسن ،سابق MPAملک عبدالشکور سواگ نے گزشتہ روز مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم مسلمانوں کا درد رکھنے والے عظیم قائد تھے جنہوں نے مسلمانون کے دیگر گوں حالات دیکھ کر حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خواب کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کی اور مسلمانوں کے لیے دو قومی نظریہ کی بنیادپر علٰیحدہ ملک پاکستان بنایا ،جس پر پوری پاکستانی قوم آپ کی احسان مند ہے ،اس موقع پر ملک محمد اسماعیل کھوکھر ،چوہدری عامر خلیل، حاجی عبدلعزیز انصاری،حسن طارق، جاوید سلیمی ،میاں عبدالرحمن ودیگر موجود تھے۔