تیسرا ون ڈے، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

New Zealand Batting

New Zealand Batting

آکلینڈ (جیوڈیسک) تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، اب سے تھوڑی دیر پہلے نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 47.3 اوورز میں 290 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم پاکستانی ٹیم کا سکور ابھی 16 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ احمد شہزاد کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

احمد شہزاد صرف 12 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد کپتان اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرے۔ ہینری کی گیند پر گپٹیل نے انکا کیچ پکڑا۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی حفیط تھے۔ جنھوں نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کیوی بولر سینٹنر کا شکار بنے۔

پاکستان کو چوتھا نقصان شعیب ملک کی صورت میں ہوا جو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب بابر اعظم 83 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہینری کی گیند پر گپٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جنھوں نے 16 رنز بنائے۔

وہاب ریاض 11، محمد عامر 1، راحت علی 0 اور سرفراز احمد 41 بنا کر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملن نے تین، بولٹ اور ہینری نے دو، دو جبکہ سینٹنر اور اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔