رواں سال دو مرتبہ سورج اور اتنی ہی بار چاند گرہن ہوگا

Eclipses

Eclipses

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق رواں سال 2016ء کے دوران دومرتبہ سورج گرہن اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا،پاکستان میں دونوںسورج گرہن نہیں دیکھے جا سکیں گےتاہم ایک جزوی چاندگرہن اور ایک مکمل چاند گرہن پاکستان میں نظر آئے گا۔

زمین پر سورج گرہن اس وقت نظرآتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جائےاور سورج کا مکمل یا کچھ حصہ زمین پردکھائی دینا بند ہو جائے ،اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے جسے ہم سورج گرہن کہتے ہیں اسی طرح دوران گردش جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے اورزمین کا سایہ چاند پر پڑے اس صورت کو ہم چاند گرہن کہتے ہیں۔

سورج اور چاند گرہن کی تعریف اس طرح بھی کی جاسکتی ہے کہ زمین سورج کے گرد اپنے مدار میں گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار میںگھومتا ہے، ایک دوسرے کے سامنے آ جانے سے ایک کا سایہ دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پرزمین کا سایہ پڑتا ہے تو سورج گرہن اورجب زمین پرچاند کا سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن کہلاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2016 کا پہلااورمکمل سورج گرہن نو مارچ کوہوگا،جس کا دورانیہ4 گھنٹے اور 19 منٹ پر محیط ہوگا۔سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 19 منٹ پر ہو گا،جزوی گرہن صبح 5 بجکر 16 منٹ پر شروع ہوگا،مکمل گرہن 6 بجکر 58 جبکہ 8 بجکر 38 منٹ پرختم ہوجائے گا۔اس سورج گرہن کوآسٹریلیا،انڈونیشیا اور ملائیشیا کےکچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔

سال 2016 کا پہلا مکمل چاندگرہن 23 مارچ کو نظر آئےگا،جس کا دورانیہ4گھنٹےاور16منٹ پر محیط ہوگا،پاکستان میں جزوی طورپردیکھاجاسکےگاجبکہ آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 14بج کر39 منٹ پر اور مکمل چاند گرہن4 بجکر 48 منٹ پر ہوگا،چاند گرہن کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق 18بج کر55منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن ایشیاء،آسٹریلیا،اور مغربی امریکا کے علاقوں میںنظر آئےگا۔

سا ل 2016 کا دوسرا سورج گرہن یکم ستمبر کو ہو گا،پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا جبکہ اس کا دورانیہ4 گھنٹے 43 منٹ پر محیط ہوگا۔سورج گرہن کاآغاز 11 بجکر 13 منٹ پر جبکہ جزوی گرہن 12بجکر18منٹ پر ہوگا۔مکمل سورج گرہن 14 بجکر 08 منٹ جبکہ 15 بجکر 56 منٹ یہ عمل ختم ہوجائےگا۔افریقا،وسطی افریقا،اور مڈغاسکر میں دیکھا جا سکے گا۔

سال 2016 کا دوسرا چاند گرہن 16اور17 ستمبرکی درمیانی شب ہوگا،پاکستان میں نظر آئےگا جبکہ اس کا دورانیہ4 گھنٹے پر محیط ہوگا۔چاند گرہن کا آغاز رات21بجکر55منٹ پرہوگا،مکمل چاند گرہن کا نظارا23بجکر 55 منٹ پر کیا جا سکے جبکہ اس عمل کا اختتام رات ایک بجکر 54 منٹ پر ہوجائے گا۔

سورج گرہن کو قدیم و جدید تمام ہی مذاہب میں خدا کی نشانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، بعض مذاہب اسے منحوس سمجھتے ہیں اور بعض کے نزدیک یہ خدا کے ناراض ہونے کی نشانی ہے۔ اسلام میں اس کی سائنسی حقیقت کو تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ قرآن میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ سورج اور چاند اللہ کے معین کردہ راستے پر چلتے ہیں اور گردش میں ہیں،نہ چاند زمین کو پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی زمین چاندکو پکڑ سکتی ہے۔